شگر، دانش سکول کو شگر میں جس جگہ کو پہلے منتخب کیا ہوا ہے وہیں بنانے کا مطالبہ کردیا۔ بلتستان کے مناسب ترین اور موزون ترین جگہے سے ہٹا کر کسی دور دراز ناموزون جگہے پر شفٹ کرنا ناانصافی ہے شکیل راٹھور جنرل سیکریٹری اور محمد نذیر سٹی صدر مسلم لیگ (ن)
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر, مسلم لیگ (ن) شگر کے عہدیداران نے دانش سکول کو شگر میں جس جگہ کو پہلے منتخب کیا ہوا ہے وہیں بنانے کا مطالبہ کردیا۔ بلتستان کے مناسب ترین اور موزون ترین جگہے سے ہٹا کر کسی دور دراز ناموزون جگہے پر شفٹ کرنا ناانصافی ہے شکیل راٹھور جنرل سیکریٹری اور محمد نذیر سٹی صدر مسلم لیگ (ن)
شگر, مسلم لیگ (ن) شگر کے عہدیداران نے دانش سکول کو شگر میں جس جگہ کو پہلے منتخب کیا ہوا ہے وہیں بنانے کا مطالبہ کردیا۔ اس سلسلے میں شکیل راٹھور جنرل سیکریٹری اور محمد نذیر سٹی صدر مسلم لیگ (ن) شگر کی سربراہی میں مسلم لیگ ن شگر کے عہدیداروں کی وفد کا ڈپٹی کمشنر شگر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دانش سکول کی بلتستان کے مناسب ترین اور موزون ترین جگہے سے ہٹا کر کسی دور دراز ناموزون جگہے پر شفٹ ہونے سے بچانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ شگر اور کمشنر بلتستان کو کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا۔ کڑوس تھنگ بلتستان کے صدر مقام سکردو ہیڈ کوارٹر کے بالکل قریب واقع ہے۔ سکردو ہیڈ کوارٹر کے آس پاس میں سکول کے بننے سے سکردو سٹی کے عوام کے علاوہ بلتستان کے دیگر تمام اضلاع کے لوگوں کو اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلانے میں آسانی ہوں گے۔ بلتستان کے تمام علاقوں کے لوگوں کو سکردو ہیڈ کوارٹر میں اپنے بچوں کو پڑھائی کے لئے بھیجنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی بجائے کہ کسی دور دراز علاقے میں اگر یہ سکول بنتا ہے تو اس مخصوص علاقے کے لوگوں کے علاوہ دیگر تمام اضلاع کے لوگوں کو اپنے بچوں کو پڑھائی کے لئے بھیجنے میں بہت سے دشواریوں کا سامنا ہو گا اور دور دراز علاقوں میں سکردو ہیڈ کوارٹر کی نسبت سہولیات کی بھی کمی ہو گی۔ لہذا دانش سکول کو کڑوس تھنگ میں ہی بنوایا جائے۔ اس معاملے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرانے کے لئے اگر ضلعی انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے تو اسے دور کرانے کے لئے مسلم لیگ ن کی صوبائی ذمہ داران سے بھی رابطہ کریں گے اور ضرورت پڑے تو وزیر اعظم پاکستان جناب میاں محمد شہباز شریف تک بھی رسائی کر کے دانش سکول کو کسی نامناسب اور ناموزون علاقے میں شفٹ ہونے سے بچائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر شگر اور کمشنر بلتستان ڈویژن سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں
urdu news, gilgit baltistan news
عالمی بینک نے پاکستان کے مائیکرو فنانس سیکٹر کے لیے 102 ملین ڈالر قرض منظور کر لیا.
پاکستان سپر لیگ کے ٹرافی ملک کے شہر شہر کا سفر جاری ، ٹرافی ملتان پہنچ گئے.