شگر میں جدید طرز کے میڈیکل لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) شگر اور امام جمعہ و الجماعت شگر، آغا سید محمد طہٰ نے کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر میں جدید طرز کے میڈیکل لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) شگر اور امام جمعہ و الجماعت شگر، آغا سید محمد طہٰ نے کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر آغا سید محمد طہٰ نے کہا کہ شگر کے عوام، بالخصوص غریب مریضوں کو ایسے جدید لیب کی اشد ضرورت تھی۔ یہ اقدام ایک خوش آئند پیش رفت ہے جس سے مریضوں کو مقامی سطح پر سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے لیب انتظامیہ پر زور دیا کہ غریب اور مستحق مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے۔لیب انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریضوں کے خون سمیت دیگر ٹیسٹ اب شگر میں ہی جدید سہولیات کے تحت انجام دیے جائیں گے، جس سے عوام کو سکردو جانے کے اخراجات سے نجات ملے گی اور ٹیسٹ رپورٹس بھی بروقت فراہم ہوں گی۔ مزید کہا گیا کہ مستحق افراد کے لیے ٹیسٹ فیس میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ڈی ایچ او شگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جدید لیب کی بدولت مریضوں کے ٹیسٹ بروقت ہوں گے جس سے فوری تشخیص ممکن ہوگی اور علاج میں تاخیر نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ لیب کے کام میں صفائی اور احتیاط نہایت ضروری ہے تاکہ عوام کو معیاری اور مستند سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
urdu news, Gilgit baltistan news, urdu news, Gilgit baltistan news