آٹھ بڑے کاروباری گروپز نے پی آئی اے کو خریدنے کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی ہے وفاقی وزیر نجکاری
آٹھ بڑے کاروباری گروپز نے پی آئی اے کو خریدنے کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی ہے وفاقی وزیر نجکاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
آٹھ بڑے کاروباری گروپز نے پی آئی اے کو خریدنے کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی ہیں وفاقی وزیر نجکاری ، وفاقی حکومت نے سرکاری ادارہ پاکستان انٹرنیشل ائیرلاین کو نجکاری کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے منظوری کے بعد اوپن ٹینڈر کیا گیا، جس میں آٹھ بڑے بزنس گروپ فلائی جناح (پیش کردہ عارف حبیب کارپوریشن)، ایئر بلوم لمیٹڈ، شونکسی چائنا سی آئی جی لمیٹڈ، جیری انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ، یونس برادرز ہولڈنگز کنسورشیم، پاک ایتھنول کنسورشیم، اور بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم، نے اپنی اہلیت کے گوشوارے جمع کرائے ہیں۔
نجکاری کمیشن پی سی آرڈیننس 2000 کے قواعد کے مطابق پری کوالیفکیشن کا عمل کرے گا، اور اہل اداروں کو اگلے مرحلے میں مدعو کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے پی آئی اے کی نجکاری کی پیشکش میں 17 مئی تک توسیع کر دی، جس سے دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کو شرکت کے لیے مزید وقت دیا گیا۔
آٹھ بڑے کاروباری گروپوں کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے، بولی لگانے کے مسابقتی عمل کے لیے مرحلہ طے ہو گیا ہے، جس سے بالآخر قومی ایئر لائن اور ملکی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔
پاکستان نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپین شپ میںترکمانستان کو ہرا کر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا
فیصل واڈا اور مصطفی کمال کو توہین عدالت کی شو کاز جاری، سپریم کورٹ نے ذاتی حثیت میں طلب کر لیا
Eight major business groups have show interest to buy PIA