اردو نیوز، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی نسبت ایک اہم اجلاس
اردو نیوز، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی نسبت ایک اہم اجلاس
Urdu News, DC Shigar presided over an important meeting regarding constituencies for local government elections.
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ انتخابات کے لیے حلقہ بندیوں کی نسبت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایل جی اینڈ آر ڈی شگر، ڈسٹرکٹ کونسل اور میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسرز اور دونوں تحصیلوں کے تحصیلداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی سی شگر نے حال ہی میں منظور شدہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے بارے میں شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کیا ساتھ ہی ضلع شگر میں تحصیل کمیٹی،ڈسٹرکٹ کونسل، یونین کونسلز، میونسپل کمیٹی اور ٹاون کمیٹیوں کی حد بندی سے متعلق کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔شرکاء نے حدبندیوں کی نسبت ضروری باتوں اور ایشوز سے ڈی سی شگر کو آگاہ کیا شرکاء نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ تمام حد بندیاں قانون کے مطابق عوام کی مفادات کا خیال رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔Urdu News, DC Shigar presided over an important meeting regarding constituencies for local government elections.