ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 366 رنز پر آؤٹ

Urdu News

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 366 رنز پر آؤٹ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 366 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جب کہ انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کی آدھی سے زیادہ ٹیم پویلین واپس لوٹ چکی ہے۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 259 رنز سے کیا، لیکن جلد ہی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ان کے بعد آغا سلمان بھی 31 رنز کے ساتھ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔پاکستانی ٹیم کو اس وقت آٹھواں نقصان ساجد خان کی صورت میں اٹھانا پڑا، جب انہوں نے صرف 2 رنز بنائے۔ عامر جمال اور نعمان علی نے نویں وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن عامر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ نعمان علی بھی 32 رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ برائیڈن کارس نے 3 اور میتھیو پوٹس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے دن کے کھیل کے آغاز پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے تھے، جس میں کامران غلام نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے اپنے عزائم کا اظہار کیا کہ وہ اس ٹیسٹ میچ کو جیت کر سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی پوری ٹیم 366 رنز پر آؤٹ

urdu-news-, cricket news daily
پاکستان تحریک انصاف کا آئینی ترامیم پر تشویش کا اظہار،حکومت مسلسل عوام کو گمراہ کر رہی ہے

ضلع شگر میں محکمہ تعلیم کی نااہلی ، گورنمنٹ اسکولوں میں کتابیں سال کے اختتام تک بھی نہ مل سکی۔

بنگلہ دیش کے بارڈر پر بھارتی فورسز کی کھلی دہشتگردی . کبرای بتول کراچی یونیورسٹی شعبہ سیاسیات

urdu-news-374

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں