شگر النور چھورکاہ کے زیر اہتمام چلنے والے مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے تحریری امتحان کا انعقاد
شگر النور چھورکاہ کے زیر اہتمام چلنے والے مدارس کے طلبا و طالبات کے لیے تحریری امتحان کا انعقاد
urdu news Conducting a written examination for the students of madrasas organized by Shigar Al Noor Choorkah
5 سی این نیوز ویب شگر
شگرادارہ مشکلات النور چھورکاہ شگر کے زیر اہتمام چلنے والی مدارس کے طلبہ کے لیے تحریری امتحان کا انعقاد 22 مدارس کے طلبا کے لیے دو سینئر کا قیام عمل میں لایا گیا ۔چھورکاہ ون کے طلبہ و طالبات کے لیے جامع مسجد صاحب الزمان چھورکاہ اور چھورکاہ ٹو کے طلبا و طالبات کے لیے جامعہ فاطمیہ چھورکاہ میں سینٹر قائم کیا گیا تھا اس موقع پر امتحانات لینے کے لئے علماے کے ساتھ اساتذہ کی خدمات حاصل کرلی گئی تھی دونوں سینٹروں میں طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور امتحانی نظام پر تحفظات کا اظہار کیا اس موقع پر امتحانی ڈیوٹی پر معمور اساتذہ کا کہنا تھا کہ طلبا کے تعداد بہت ذیادہ ہے اور سینٹر کی تعداد کم ہے اس لیے فیئر امتحانات لینا ممکن نہیں ہے اس کے باوجود ہماری کوشش ہے کہ پر امن اور صاف اور شفاف امتحانات کے بعد شفاف نتائج بھی دے سکیں انہوں نے کہا کہ طلبا کی تعداد کے اعتبار سے چھورکاہ میں کم از کم پانچ امتحانی سینٹر کی ضرورت ہے لہذا انتظامیہ ائیندہ مکمل تیاری کے ساتھ امتحان کا انعقاد کرے تاکہ بہترین امتحانات لے سکیں urdu news Conducting a written examination for the students of madrasas organized by Shigar Al Noor Choorkah