یونیورسٹی آف بلتستان کے سالانہ سپورٹس ویک اور ٹیلنٹ ہنٹ کے پروگرامز کا آغاز ، ختلف کھیلوں کے انعقاد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی
یونیورسٹی آف بلتستان کے سالانہ سپورٹس ویک اور ٹیلنٹ ہنٹ کے پروگرامز کا آغاز ، ختلف کھیلوں کے انعقاد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
یونیورسٹی آف بلتستان کے سالانہ سپورٹس ویک اور ٹیلنٹ ہنٹ کے پروگرامز کا آغاز 3 جون سے ہو گا ، رنگا رنگ میلہ 9 جون تک جاری رہے گا ۔ میگا ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ سپورٹس ویک کے کنونیئر ڈاکٹر مہدی حسن ہونگے جبکہ ٹیلنٹ ہنٹ کے انعقاد کی مجموعی ذمہ داری ڈاکٹر ریاض کی ہو گی ۔ ڈاکٹر مہدی حسن کے مطابق سپورٹس ویک کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ، مختلف کھیلوں کے انعقاد کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں اور فیکلٹی کو مختلف ذمہ داریاں دی گئی ہیں سپورٹس ویک کو یاد گار بنانے اور اس کے خوشگوار انعقاد کی تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ سپورٹس ویک کے دوران مختلف شعبہ جات کے مابین فٹ بال، والی بال ، کرکٹ ،رسہ کسی ، بیڈمنٹن، اور 200 میٹر ریس کے مقابلے ہونگے ،دوسری جانب ڈاکٹر ریاض کا کہنا ہے کہ جہاں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیاں ضروری ہیں وہی ٹیلنٹ ہنٹ کے مقابلے بھی طلباء کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ضروری ہیں، ڈاکٹر ریاض کا کہنا تھا کہ طلبہ کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلے میں طلبہ کے مابین تقریری ، تحریری مقابلے سمیت بیت بازی ، ملی نغمہ اور نعتیہ مقابلے ہونگے ۔ دوسری جانب طلبہ بھی سپورٹس ویک اور ٹیلنٹ ہنٹ کے انعقاد پر پرجوش ہیں طلبہ کا کہنا ہے کہ ہم یونیورسٹی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہماری گزارش پر اس میگا ایونٹ کا انعقاد کیا ۔
بلتستان یونیورسٹی: کیریئر کونسلنگ اور دماغی صحت سے متعلق آگاہی سیشن
قائم مقام صدر! پروفیسر قیصر عباس
اسکردو، ائیرپورٹ پر ایک لڑکی اور غیر مقامی لڑکے کو گرفتار کر لیا، اہم انکشافات سامنے آگئے
urdu news, Annual sports week and talent hunt programs of University of Baltistan