شام: محمد البشیر کو عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپ دی گئی
شام: محمد البشیر کو عبوری حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپ دی گئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شام میں اقتدار کی منتقلی کے عمل کو منظم کرنے کے لیے محمد البشیر کو عبوری حکومت بنانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
اہم ملاقات
شامی میڈیا کے مطابق، ملٹری آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے کمانڈر احمد الشرع، وزیراعظم محمد الجلالی، اور سالویشن گورنمنٹ کے سربراہ محمد البشیر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں عبوری حکومت کے قیام کے لیے بنیادی فیصلے کیے گئے اور شام کو ممکنہ افراتفری سے بچانے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی۔
دمشق میں حالات بہتر ہونے لگے
شامی دارالحکومت دمشق میں جنگجوؤں نے دن کے اوقات میں کرفیو ہٹانے کا اعلان کر دیا، جبکہ بینکوں کو بھی دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، معمولات زندگی کی بحالی کی کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
محمد البشیر کا تعلیمی اور پیشہ ورانہ پس منظر
محمد البشیر 1983ء میں ادلب گورنری کے جنوب میں جبل الزاویہ میں پیدا ہوئے۔
تعلیم :
– 2007ء میں حلب یونیورسٹی سے الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی۔
– 2021ء میں ادلب یونیورسٹی سے شریعہ اور قانون میں ڈگری حاصل کی۔
پیشہ ورانہ تجربہ :
– 2011ء میں شامی گیس کمپنی میں بطور پریزیشن انسٹرومینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کام کیا۔
– وزارت اوقاف میں تعلیم، تربیت اور رہنمائی کے امور شریعہ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔
– سالویشن گورنمنٹ میں ترقی اور انسانی امور کے وزیر کے طور پر 2022ء اور 2023ء میں خدمات سرانجام دیں۔
عبوری حکومت کا مقصد
عبوری حکومت کے قیام کا مقصد اقتدار کی منتقلی کو منظم کرنا اور شام کو داخلی بدامنی سے محفوظ رکھنا ہے۔ محمد البشیر کے انتخاب کو اس حوالے سے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے کہ ان کا پیشہ ورانہ اور تعلیمی پس منظر حکومت سازی میں معاون ثابت ہوگا۔ URDU NEWS
شگر ، یونین کونسل وزیرپور سے نوجوان سماجی و سیاسی رہنما جی این شگری نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کاعلان کر دیا، علاقے میں بہت سے بنیادی مسائل ہے جی این شگری