ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن: آگاہی اور احتیاط پر زور

ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن: آگاہی اور احتیاط پر زور
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن: آگاہی اور احتیاط پر زور دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ایڈز سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ہر سال یکم دسمبر کو ایڈز جیسے مہلک مرض سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ ایڈز کے عالمی دن کا آغاز 1987 میں ہوا تھا، اور اس کا مقصد عوام کو اس بیماری کے خطرات اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایڈز کا تاحال کوئی مکمل علاج دریافت نہیں ہو سکا، تاہم ایسی ادویات موجود ہیں جو بیماری کی رفتار کو کم کرکے مریض کی زندگی میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ دنیا بھر میں اس مرض کے پھیلاؤ میں کمی آرہی ہے، لیکن پاکستان میں ایچ آئی وی وائرس کے کیسز میں خطرناک اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی بڑی وجہ غیر محفوظ سرنجوں کا استعمال ہے۔
تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ طبی ماہرین نے عوام کو محفوظ طریقے اپنانے اور اس بیماری کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ Urdu News
فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن، اقوام متحدہ کا حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ
بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کا تین روزہ دورہ پاکستان مکمل، وطن واپس روانہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں