سیاسی ہلچل، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور بشریٰ بی بی کی پریس کانفرنس

سیاسی ہلچل، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور بشریٰ بی بی کی پریس کانفرنس
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سیاسی ہلچل، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور بشریٰ بی بی کی پریس کانفرنس متوقع، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی، احتجاج سے بچنے کے بعد مانسہرہ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ عمر ایوب خان بھی موجود ہیں۔
تینوں رہنما آج 11 بجے مانسہرہ میں سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ پریس کانفرنس انصاف سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگی، جس میں اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔ بلیو ایریا میں احتجاج کے بعد آپریشن، بڑی تعداد میں کارکن گرفتار اسلام آباد کے بلیو ایریا میں تحریک انصاف کے احتجاج پر قابو پانے کے لیے گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن میں رینجرز، اے ٹی ایس کمانڈوز، اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ پولیس نے مظاہرین کے کنٹینرز ہٹا کر دوبارہ نصب کر دیے اور تحریک انصاف کے 450 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران پارٹی کے مرکزی کنٹینر کو آگ بھی لگ گئی۔ پولیس کی جانب سے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر دیا گیا، جبکہ قیادت موقع سے فرار ہو گئی۔
Urdu News

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخود نوٹس لینے کی استدعا مسترد کر دی

پسماندہ علاقہ ڈیمل میں اہم شخصیات کے ناقابل فراموش خدمات, بشارت حسین شگری ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی

میری دھرتی میری پہچان ، صداقت علی شگری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں