پنجاب میں 20 دسمبر سے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان

Urdu News

پنجاب میں 20 دسمبر سے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پنجاب میں 20 دسمبر سے موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان، پنجاب کے سکولوں میں 20 دسمبر سے موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگا۔ سیکرٹری سکولز پنجاب خالد نذیر وٹو کے مطابق یہ تعطیلات 10 جنوری 2025 تک جاری رہیں گی، جس کے دوران تمام سکول بند رہیں گے۔
سیکرٹری سکولز نے کہا کہ طلبہ اور اساتذہ کے لیے مجموعی طور پر 20 دن کی چھٹیاں دی جا رہی ہیں تاکہ موسمِ سرما کی شدت سے محفوظ رہا جا سکے۔ تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تعطیلات کے دوران آن لائن تعلیمی مواد اور دیگر ضروری رہنمائی طلبہ کو فراہم کریں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ والدین اور طلبہ نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ چھٹیاں سردی کے موسم میں ریلیف فراہم کریں گی۔ Urdu News

وزیرِ اعظم کا انارکی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

پی ٹی آئی کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، بشریٰ بی بی کی قیادت میں مظاہرین ڈٹے رہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں