امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے سخت اقدامات، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایات
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے سخت اقدامات، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایات
رپورٹ، 5 سی این نیوز
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے سخت اقدامات، وزیر داخلہ کی پولیس کو ہدایات، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ کسی کو وفاقی دارالحکومت کے امن و امان کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے علی الصبح پولیس لائنز کا دورہ کرتے ہوئے فورس کی حوصلہ افزائی کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔
اہم نکات:
بین الاقوامی دوروں کے تناظر میں سخت سیکیورٹی، 24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کے دورے پر آئیں گے وزیر داخلہ نے پولیس فورس کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کو مکمل محفوظ رکھا جائے امن و امان کے قیام کے لیے جامع حکمت عملی ، امن خراب کرنے والے ہر شخص کو فوری گرفتار کیا جائے، قانون ہاتھ میں لینے والے افراد کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، پولیس فورس کی حفاظت پر زور دیا گیا. دوران ڈیوٹی حفاظتی سامان، جیسے ہیلمٹ اور جیکٹس، کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔
– وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ حکومت پولیس فورس کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ان کی معاونت کرے گی۔
شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح:
محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ پولیس کو ٹیم ورک کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی گئی۔ وزیر داخلہ کا یہ دورہ پولیس فورس کے حوصلے کو بلند کرنے اور اسلام آباد میں امن و امان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار تھا۔
urdu news
سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔