پی ٹی آئی کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، بشریٰ بی بی کی قیادت میں مظاہرین ڈٹے رہے

Urdu News

پی ٹی آئی کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، بشریٰ بی بی کی قیادت میں مظاہرین ڈٹے رہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پی ٹی آئی کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، بشریٰ بی بی کی قیادت میں مظاہرین ڈٹے رہے، اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شدت آگئی ہے۔ بشریٰ بی بی نے ہری پور انٹرچینج پر قافلے کی قیادت سنبھال لی اور کنٹینر پر کھڑے ہوکر مظاہرین سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ “یہ صرف عمران خان کا نہیں بلکہ پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر کا مسئلہ ہے۔ ہم خان کو لیے بغیر واپس نہیں آئیں گے۔” بشریٰ بی بی کی ہدایت پر کارکنان نے گاڑیوں میں بیٹھ کر پیش قدمی کی۔
دوسری جانب مختلف صوبوں سے قافلے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔ خیبرپختونخوا سے نکلنے والے قافلے نے صوابی میں مختصر قیام کیا، جہاں وزیراعلیٰ نے خطاب میں کارکنان کو جدوجہد جاری رکھنے کی تلقین کی۔
پنجاب میں داخل ہونے پر اٹک پل اور دیگر مقامات پر پولیس کی جانب سے شیلنگ کے نتیجے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ مظاہرین نے گرین بیلٹس اور ایک گاڑی کو آگ لگا دی جبکہ پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔ پی ٹی آئی نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے ہزارہ ڈویژن کے قافلوں کو جی ٹی روڈ سے موٹروے کے ذریعے برہان ریسٹ ایریا پہنچنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بڑے قافلے میں شامل ہو سکیں۔
ٹیکسلا میں عمر ایوب کی قیادت میں قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ہوا جہاں پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا۔ انتظامیہ نے مارگلہ کے مقام پر کنٹینرز لگا کر جی ٹی روڈ بند کر دی ہے۔ احتجاج کی شدت کے باعث اسلام آباد اور گردونواح کی صورتحال غیر معمولی ہے، جبکہ مظاہرین کا عزم ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
Urdu News

کوہلی کی برتری 400 سے تجاوز کرگئی، ہندوستان آسٹریلیا کے خلاف چائے کے وقفہ تک 359رنز بنا ڈالا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں