انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا
انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا، انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کو دیگر ملزمان سے الگ کر دیا ہے۔
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس کے مطابق دوران سماعت غیر حاضر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ ان میں راجا راشد حفیظ، واثق قیوم، راجا خرم نواز، فیصل جاوید، اور عمر تنویر شامل ہیں۔ تمام غیر حاضر ملزمان کے وکلا کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں، تاہم عدالت نے ان درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے ضمانتی مچلکے بھی منسوخ کر دیے۔
کیس کی آئندہ سماعت 28 نومبر کو ہوگی، جب کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر رہنما دہشتگردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں نامزد ہیں۔
اہم خبروں کی لنک
سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔