پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم، 20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوری
پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم، 20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوری
رپورٹ. 5 سی این نیوز
پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مستحکم، 20 نئے تجارتی عہدوں کی منظوری، پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حکومت پاکستان نے چین میں 20 نئے تجارتی عہدوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد برآمدات میں اضافہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وزارت تجارت نے رواں سال تجارتی مشنز کے لیے 5.5 ارب روپے مختص کیے ہیں، جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے 226.7 ملین روپے کی گرانٹ بھی منظور کی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق چین، پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے نئے عہدے اہم ثابت ہوں گے۔ پاکستان کی چین کو موجودہ برآمدات 2.56 ارب ڈالر ہیں، جنہیں مستقبل قریب میں مزید بڑھانے کا عزم کیا گیا ہے۔ ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل) کے تعاون سے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
حکومتی اقدامات کو ماہرین معیشت نے خوش آئند قرار دیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں سے ملکی برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
urdu news
اٹلی کی ویمنز ٹیم نے پانچویں بار بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا</a>
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی