پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس پہلی بار 99 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس پہلی بار 99 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچیپاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس پہلی بار 99 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کر دی، 100 انڈیکس نے 99 ہزار کی حد عبور کر لی۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2,274 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 99,602 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروباری دن کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 99,623 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی، جب 100 انڈیکس 1,781 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 97,328 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 32 کروڑ سے زائد شیئرز کا رہا، جن کی مجموعی مالیت 22 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد تھی۔
ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جاری مسلسل تیزی معاشی اعتماد کی بحالی کا مظہر ہے
urdu news
اٹلی کی ویمنز ٹیم نے پانچویں بار بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی