سموگ میں کمی کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال، احتیاطی تدابیر نافذ

Urdu News

سموگ میں کمی کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال، احتیاطی تدابیر نافذ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سموگ میں کمی کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بحال، احتیاطی تدابیر نافذ، سموگ کی شدت میں کمی کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔ تمام اسکولوں میں تدریسی عمل فزیکل کلاسز کے ساتھ شروع ہو گیا ہے، جبکہ طلبہ اور اساتذہ کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکومت نے اسکول کا وقت صبح 8:45 کے بعد مقرر کیا ہے، اور طلبہ و اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ مزید برآں، بیرونی کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاکہ بچوں کو سموگ کے اثرات سے بچایا جا سکے۔ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے اسکولوں کو کلاس وائز چھٹی کا وقت ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔
دوسری جانب، لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 288 ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ امریکن قونصلیٹ کے علاقے میں یہ خطرناک سطح 507 تک پہنچ گیا ہے، جو شہری صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیرضروری طور پر باہر جانے سے گریز کرنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ حکومت نے سموگ سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے اور فضائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے مزید منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
urdu-news-593

دن بھر کی اہم خبروں‌کی لنک ملاحظہ فرمائیں

شگرچھورکاہ نالہ میں بکریاں چرانے کے دوران حادثہ، دو افراد جان بحق، افسوسناک واقع کی تفصلات جاری

وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد اغا کے عملدامد ر شروع ہوگیا ہے اور ایجوکیشن فیلو کی سیٹ بڑھنا اسی اعلان کا حصہ ہے. پیپلز پارٹی گلاب پور شگر کے صدر محمد شریف

روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شگر میں زچہ اور بچہ کیلئے زچگی سے قبل تیاری اور ماں اور بچے کی نشوونما کے حوالے سے سیشن کا انعقاد
urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں