عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز، پاکستان کی دفاعی صنعت میں ترقی کا عزم
عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز، پاکستان کی دفاعی صنعت میں ترقی کا عزم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا آغاز، پاکستان کی دفاعی صنعت میں ترقی کا عزم، کراچی میں 4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا افتتاح ہوگیا، جس کی صدارت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی۔ نمائش میں پاکستان کی مقامی دفاعی مصنوعات کے ساتھ دنیا بھر سے 550 سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں، جنہوں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں۔ وزیر دفاع نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ آئیڈیازعلاقائی اور عالمی دفاعی صنعت کو تعاون اور ہم آہنگی کا پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ یہ نمائش نہ صرف دفاعی پیداوار کے فروغ بلکہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے درمیان اشتراک کو بھی تقویت دیتی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے جو عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان کی دفاعی صنعت معیار اور اعتبار کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، اور بین الاقوامی مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی مصنوعات کی برآمدات ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ کے تحت تکنیکی معاملات، جدید ہتھیاروں، اور تحقیق و ترقی پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر دفاع نے پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت اور تحقیقاتی اداروں کے کردار کو مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دفاعی مینوفیکچرنگ کے میدان میں پاکستان مزید سبقت حاصل کرسکے۔
آرمز فار پیس” رکھا گیا ہے، جو پاکستان کے قیام امن کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ایونٹ علاقائی تعاون کے فروغ اور دفاعی صنعت کے لیے مشترکہ منصوبوں کے مواقع فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا
۔urdu-news-578
یو بی ایل پاکستان میں نوکری کرنے کا بہترین موقع
اسرائیلی بمباری سے مزید 5 فلسطینی شہید، شہدا کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز
urdu news