پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی، فصائی آلودگی برقرار
پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی، فصائی آلودگی برقرار
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پنجاب میں سموگ کی شدت میں کمی، فصائی آلودگی برقرار ، پنجاب میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے سموگ کی شدت میں قدرے کمی آئی ہے، لیکن فضائی آلودگی کا مسئلہ برقرار ہے۔
لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) آج 307 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ملتان کا AQI 232 رہا۔ دہلی 1743 کے ساتھ دنیا کا سب سے آلودہ شہر بن گیا، جہاں حد نگاہ صرف 100 میٹر رہ گئی ہے۔
سموگ کے پیش نظر پابندیاں سخت
پنجاب حکومت نے سموگ کی شدت کے باعث مختلف پابندیاں عائد کی ہیں:
– لاہور اور ملتان میں تعلیمی ادارے، کھیلوں کی سرگرمیاں، اور تعمیراتی کام 24 نومبر تک معطل رہیں گے۔
– تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند ہوں گے۔
– فائر ورکس اور اینٹوں کے بھٹے 31 جنوری تک بند رہیں گے۔
– سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کریں گے۔
ریسٹورنٹس اور ٹرانسپورٹ پر پابندیاں
ریسٹورنٹس کو شام 4 بجے کے بعد آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ٹیک اوے رات 8 بجے تک جاری رہے گا۔ ہیوی وہیکلز کا لاہور اور ملتان میں داخلہ 24 نومبر تک بند رہے گا۔
urdu-news-573
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی
سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر پی سی بی کے موقف کی حمایت