ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔

Urdu News

ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔ تفصیلات کے مطابق، ایف آئی اے کے اہلکاروں نے کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم کے قریب ایک بنگلے پر چھاپہ مارا، جہاں سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں مختلف ممالک کی کرنسی، فرضی کاروباری اداروں کے دستخط شدہ 22 چیک بکس، 47 لاکھ پاکستانی روپے، سعودی ریال، تھائی بھات، درہم اور امریکی ڈالر قبضے میں لیے گئے۔
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نعمان صدیقی کے مطابق، کارروائی میں بنگلے سے پے آرڈرز کی فوٹو کاپیاں، حوالہ ہنڈی کے لیجرز، 3 موبائل فونز اور دیگر اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بنگلے سے حوالہ ہنڈی کا ایک وسیع نیٹ ورک چلایا جا رہا تھا، اور اس کارروائی کے دوران نیٹ ورک کے متعدد اراکین فرار ہو گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں۔urdu-news-558 ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا۔

چارسدہ پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا، اہلکار محفوظ، مشتبہ حملہ آور کی شناخت جاری

سپریم کورٹ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف اقدامات پر تمام صوبوں سے رپورٹ طلب

توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد، فردِ جرم عائد کرنے کی تیاری

ایک ادبی نشست علی اکبر ناطق کے ساتھ، راہی شگری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں