پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کابینہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ
پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کابینہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے کو کابینہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرِ صدارت نجکاری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری پر غور کیا گیا اور سفارشات کی منظوری دی گئی۔عبدالعلیم خان نے اس موقع پر کہا کہ نجکاری کے تمام معاملات ملکی قوانین اور قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھائے جائیں گے۔ پی آئی اے اور دیگر اداروں کی نجکاری کا حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی کرے گی۔وزیر نجکاری نے ہدایت دی کہ نجکاری کے عمل کو مزید شفاف اور موثر بنانے کے لیے اگلی پیشکشوں کو بہتر بنایا جائے اور پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی نجکاری کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ممبران کی شرکت کے لیے ایک 3 رکنی کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل سے سیکھ کر آئندہ کے لیے مزید بہتری لائی جائے گی، اور پری کوالیفائی کے لیے شرائط کو مزید پرکشش بنایا جائے گا تاکہ قومی ادارے کامیاب نجکاری کی جانب بڑھ سکیں۔urdu-news-549 پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کابینہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ.
پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گرین ٹورازم کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی کوششیں تیز