پاور سیکٹر کی ریکوری بہتر بنانے کی یقین دہانی پر آئی ایم ایف نے جامع رپورٹ طلب کر لی
پاور سیکٹر کی ریکوری بہتر بنانے کی یقین دہانی پر آئی ایم ایف نے جامع رپورٹ طلب کر لی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاور سیکٹر کی ریکوری بہتر بنانے کی یقین دہانی پر آئی ایم ایف نے جامع رپورٹ طلب کر لی، پاور سیکٹر نے آئی ایم ایف کو گردشی قرضے میں کمی کے لیے ریکوریاں بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے، جس پر آئی ایم ایف نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق، رواں مالی سال میں سرکولر ڈیٹ میں 250 ارب روپے کا اضافہ متوقع ہے، جس میں سے 150 ارب روپے سے زائد کو خصوصی سبسڈی کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا۔ سبسڈی کے بعد بھی گردشی قرضے میں 90 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہونا باقی ہے۔آئی ایم ایف نے خصوصی سبسڈی کی فنانسنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ اس کے لیے رقم کہاں سے مینیج کی جائے گی؟ جس پر حکام نے جواب دیا کہ بجلی کی ریکوری میں بہتری لا کر مالیات کو کنٹرول کیا جائے گا۔ خصوصی سبسڈی دینے کا مقصد گردشی قرضے کے بوجھ کو مزید بڑھنے سے روکنا ہے۔آئی ایم ایف نے پاور سیکٹر سے درخواست کی ہے کہ اس پر مزید تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ قرض کی ادائیگیوں کے معاملات اور مالی استحکام کو بہتر بنایا جا سکے۔ urdu-news-548
پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا