آئی ایم ایف کا پاکستان سے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے یکساں قوانین اور ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ
آئی ایم ایف کا پاکستان سے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے یکساں قوانین اور ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
آئی ایم ایف کا پاکستان سے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے یکساں قوانین اور ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے پروفیشنل طرز عمل اپنایا جائے اور تمام سرمایہ کاروں کے لیے یکساں معیار قائم کیا جائے۔آئی ایم ایف کے مشن اور ایف بی آر کے درمیان ریونیو شارٹ فال، قومی مالیاتی پیکٹ، اور توانائی کے گردشی قرضے سمیت مختلف شعبوں پر بات چیت ہوئی ہے۔ ان مذاکرات میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، ریٹیلرز اسکیم، اور سرکاری اداروں میں اصلاحات بھی زیر غور آئیں۔آئی ایم ایف نے ریونیو شارٹ فال اور گردشی قرضوں کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیا ہے اور پاکستان کو اپنے مقررہ اہداف پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرانے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے پاکستان میں سپیشل اکنامک زونز میں ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے اور سرمایہ کاروں کے لیے یکساں معیار قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی درخواست ہے کہ پاکستان خلیجی اور یورپی ممالک سمیت تمام سرمایہ کاروں کو یکساں خدمات فراہم کرے۔ مزید برآں، آئی ایم ایف کا مشن 15 نومبر کو ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات کرے گا اور سپیشل اکنامک زونز پر اہم رپورٹ ایک روز بعد پیش کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کا پاکستان سے بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے یکساں قوانین اور ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ
urdu-news-544
گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گرین ٹورازم کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی کوششیں تیز
آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ