پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد: پی ٹی آئی نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما علی بخاری نے سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس سے مشاورت کے بغیر ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ کیا۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری الیکشن ٹریبونل کی سربراہی کر رہے تھے اور ن لیگی امیدواروں نے ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے ٹریبونل کو تبدیل کر دیا۔پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ 10 جون کو الیکشن کمیشن کا دیا گیا ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 19 ستمبر کے فیصلے کو بھی مسترد کرتے ہوئے سابقہ ٹریبونل کو بحال کرے۔urdu-news-538
ڈپٹی کمشنر شگرنے ایگزیکٹو انجینئرز واٹر اینڈ پاور اور سی اینڈ ڈبلیو شگر کے ہمراہ شگر کے دور افتادہ علاقہ داسو اور برالدو کا دورہ ، مختلف پروجیکٹ کا معائنہ
گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں گرین ٹورازم کے ذریعے سیاحت کے فروغ کی کوششیں تیز
آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ