عرب اسلامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف فوری اقدامات اور جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ

Urdu News

عرب اسلامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف فوری اقدامات اور جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عرب اسلامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے خلاف فوری اقدامات اور جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ، عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی، جارحانہ پالیسیوں کو روکنے، اور فلسطینی حقوق کی پامالی پر عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسرائیل کی جارحیت پر سخت مذمت
اعلامیے میں اسرائیلی فوج کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں مظالم، بچوں، خواتین اور بزرگوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد پر شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے آزاد کمیٹی قائم کرے اور اسے کٹہرے میں لائے۔
لبنان اور شام میں جارحیت کی مذمت
ریاض اعلامیے میں اسرائیل کی جانب سے لبنان اور شام پر حملوں کی مذمت اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1701 پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا گیا اور لبنان کی خودمختاری کے حق میں حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
غزہ میں انسانی بحران اور امدادی مطالبات
اعلامیہ میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی اجتماعی سزا، محاصرے، اور انسانی امداد کی رسائی پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل کو غزہ سے دستبرداری پر مجبور کیا جائے اور امدادی گزرگاہیں کھولی جائیں۔
فلسطینی ریاست کی حمایت اور انسانی حقوق کی بحالی
اجلاس میں فلسطینی ریاست کے قیام، فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بحالی، اور فلسطینیوں کے حق واپسی کے مطالبات کی تجدید کی گئی۔
urdu-news-536

پاکستان اور آسٹریلیا نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا عزم ، آرمی چیف کا اسریلوی فوج کے سربراہ سے ملاقات

میونسپل کمیٹی شگر میں تعیناتی میونسپل ایریا کے حدود رہنے والے رضاکار ملازمین کا حق ہے۔ ان کو اپنی حق میں حصول میں ہم بھرپور ساتھ دینے اور کسی قسم کی ناانصافی نہیں ہونے دینگے۔ شگرانجمن تاجران شگر کے صدر حسن شگری ایڈوکیٹ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں