وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان موسمیاتی تبدیلی کے عالمی اجلاس میں شرکت
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان موسمیاتی تبدیلی کے عالمی اجلاس میں شرکت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان موسمیاتی تبدیلی کے عالمی اجلاس میں شرکت، وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے، جہاں ان کا باکو ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان میں منعقدہ کاپ 29 (COP29) سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر خطاب کریں گے۔
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات پر روشنی ڈالیں گے
وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز، سیلاب، گرمی کی لہر اور دیگر موسمیاتی مسائل پر عالمی رہنماؤں کو آگاہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، جس کے لیے عالمی برادری سے تعاون کی ضرورت ہے۔
وفد میں اہم شخصیات شامل
وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار، معاونین عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی موجود ہیں، جو کہ اجلاس میں اہم امور پر بات چیت میں شامل ہوں گے۔
urdu-news-534
ایک ادبی نشست علی اکبر ناطق کے ساتھ، راہی شگری
ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی! پروفیسر قیصر عباس