وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا یومِ اقبال پر پیغام: “پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کوئی سیاست نہیں”
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا یومِ اقبال پر پیغام: “پاکستان کی سالمیت سے بڑھ کر کوئی سیاست نہیں
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے 147 ویں یومِ ولادت کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے مزار اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور اقبال کے افکار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور اتحاد کسی سیاسی جماعت یا رہنما سے بڑھ کر ہے، اور چند معاملات سیاست سے بالاتر ہونے چاہئیں۔
میڈیا سے گفتگو میں عطا اللہ تارڑ نے معاشرے میں پھیلتی نفرت اور انتشار پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لوگوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقبال کا کلام مسلم امہ کے اتحاد اور خودی کے پیغام کا مظہر ہے، اور ان کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کا جذبہ بیدار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اقبال کے پیغام پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔
تقریب گارڈز کی تبدیلی
لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوئی، جس میں پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے مزار اقبال پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے، اور شاعرِ مشرق کو ان کی خدمات پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔urdu-news-525