وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا خیبرپختونخوا کے جلسے پر ردعمل فتنہ پارٹی عوام کے فنڈز احتجاج اور جلسوں پر ضائع کر رہی ہے”
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا خیبرپختونخوا کے جلسے پر ردعمل فتنہ پارٹی عوام کے فنڈز احتجاج اور جلسوں پر ضائع کر رہی ہے”
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا خیبرپختونخوا کے جلسے پر ردعمل فتنہ پارٹی عوام کے فنڈز احتجاج اور جلسوں پر ضائع کر رہی ہے”، وفاقی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں سیاسی جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ پارٹی چاہے لوگوں کو ایک ہزار یا پانچ ہزار روپے کے عوض لائے، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں سرکاری ملازمین کو سادہ کپڑوں میں شریک کیا جا رہا ہے اور ان کی حاضری بھی جلسہ گاہ میں ہی لگائی جا رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کے فلاح و بہبود کے لیے وفاق سے ملنے والے فنڈز احتجاج اور سیاسی جلسوں پر ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علی امین نے پارٹی کارکنان کو رہا ہونے کے بعد ہزار ہزار روپے تقسیم کیے، اور کم ادائیگی پر کارکنوں کی طرف سے شکوے بھی سامنے آئے۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل میں قید رہنما کے لیے این آر او حاصل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے امریکہ سے آزادی چھین کر لانے کا دعویٰ کیا تھا، وہی اب “ٹرمپ کی غلامی” کے لئے تیار ہیں۔urdu-news-524
پاکستانی باکسر شعیب خان کی شاندار فتح، انٹرنیشنل باکسنگ ٹائٹل اپنے نام کرلیا</a>
جی ایچ کیو حملہ کیس عمران خان اور دیگر ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی دوبارہ موخر