وزیراعظم اور سیاسی رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، متاثرین سے اظہارِ ہمدردی
وزیراعظم اور سیاسی رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، متاثرین سے اظہارِ ہمدردی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان حکومت سے واقعے کی تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دہشتگردوں کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے زخمیوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان
وزیر داخلہ محسن نقوی نے دھماکے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ایسی سازشیں کر رہا ہے، مگر قوم اس گھناؤنی سازش کو ناکام بنائے گی۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کو سخت سزا دینے کا عزم ظاہر کیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا ردعمل
حافظ نعیم الرحمن نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات پورے ملک کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔urdu-news-522 وزیراعظم اور سیاسی رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت، متاثرین سے اظہارِ ہمدردی
پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بڑی پیشرفت، تیل کی ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا