کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکہ: 24 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

Urdu News

کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکہ: 24 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکہ: 24 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن کے پلیٹ فارم پر دھماکے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب مسافروں کی بڑی تعداد پلیٹ فارم پر موجود تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شدید زخمی افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔دھماکے کے بعد سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور اضافی طبی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
خودکش حملے کی ذمہ داری
کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے تصدیق کی کہ یہ خودکش دھماکہ تھا جس میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک کالعدم تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بس اڈوں اور دیگر رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔
حکومتی اقدامات اور مذمتی بیانات
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے معصوم افراد کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی اور صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔
تفتیش اور سکیورٹی اقدامات
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔urdu-news-521
جشن آزادی گلگت بلتستان سنوکر کپ چمپیئن شپ ڈولفن کلب کے احتشام نے اپنے نام کردیا ۔ فائنل میں میر صادق جو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کردیا ۔

شگر الخدمت پاکستان اور آغوش الخدمت یو ایس کی جانب سے شگر میں نادار اور غریب فراد میں سردیوں کیلئے گرم رضائی تقسیم

شگر الخدمت پاکستان اور آغوش الخدمت یو ایس کی جانب سے شگر میں نادار اور غریب فراد میں سردیوں کیلئے گرم رضائی تقسیم

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں