اسلام آباد میں “کاس کیڈ” خدمت مرکز کا افتتاح، غیر ملکیوں کے لیے 12 سے زائد سہولیات دستیاب

اسلام آباد میں “کاس کیڈ” خدمت مرکز کا افتتاح، غیر ملکیوں کے لیے 12 سے زائد سہولیات دستیاب
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں “کاس کیڈ” کے نام سے جدید ترین خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا ہے، جو سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کو مختلف سہولیات فراہم کرے گا۔ اس مرکز کے قیام سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو ایک ہی چھت تلے 12 سے زائد خدمات دستیاب ہوں گی، جو پاکستان میں پہلی بار ممکن بنایا گیا ہے۔
افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر نے بتایا کہ “کاس کیڈ” خدمت مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء و تجدید، کریکٹر سرٹیفکیٹ، جنرل پولیس تصدیق، گمشدگی رپورٹ، اور کرایہ داروں کی رجسٹریشن جیسی سہولیات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، غیر ملکیوں، گھریلو ملازمین، اور رضا کاروں کی رجسٹریشن، گاڑیوں کی تصدیق، اور ایف آئی آر کی کاپی کے حصول جیسی خدمات بھی دستیاب ہوں گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے تحت سفارتکاروں اور غیر ملکیوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ اپنی ضروریات باآسانی اور مؤثر طریقے سے پوری کر سکیں۔ urdu-news-517

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں