لاہور اور پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، حفاظتی اقدامات لازمی قرار
لاہور اور پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، حفاظتی اقدامات لازمی قرار
رپورٹ. 5 سی این نیوز
پنجاب میں سموگ کی سنگین صورتحال بدستور برقرار ہے، اور آلودگی کے لحاظ سے لاہور اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 822 کی اوسط پر ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایچ اے فیز 8 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1254 تک پہنچ چکا ہے، جو انتہائی خطرناک سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ شملہ پہاڑی اور امریکی قونصلیٹ کے علاقوں میں بھی ایئر کوالٹی انڈیکس 876 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کے مطابق آئندہ دنوں میں سموگ کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں تاکہ صحت پر اس کے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔ سموگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، اور ملتان میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے۔ ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 31 جنوری تک ان علاقوں میں ماسک پہننے کی پابندی نافذ رہے گی۔
حکومتی اقدامات کا مقصد شہریوں کو سموگ کے باعث سانس کے امراض اور کیمیائی مادوں کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عمل کریں اور اپنے اور اپنے اہل خانہ کی صحت کو محفوظ بنائیں۔
urdu-news-513
کملا ہیرس نے شکست تسلیم کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا: “لڑائی جاری رہے گی”
ڈونلڈ ٹرمپ کی واپسی! پروفیسر قیصر عباس