کملا ہیرس نے شکست تسلیم کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا: “لڑائی جاری رہے گی”

urdu news

– امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار کملا ہیرس نے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم کرنے کے بعد اپنے حامیوں کو مایوس نہ ہونے کی تلقین کی ہے۔ واشنگٹن میں اپنی مادر علمی ہوورڈ یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہار کا وقت نہیں، بلکہ عمل کا وقت ہے۔
کملا ہیرس نے اپنے پیغام میں کہا، “جو لوگ یہ سب دیکھ رہے ہیں، میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ مایوس نہ ہوں۔” انہوں نے اپنے ووٹرز کو یقین دلایا کہ شکست کے باوجود ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور انہیں آگے بڑھنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ “یہ غصہ یا مایوسی کا نہیں، بلکہ آستینیں چڑھانے اور کام میں جُت جانے کا وقت ہے۔” کملا ہیرس نے عوام کو متحد رہنے کی تلقین کی اور زور دیا کہ ان کا سفر ابھی ختم نہیں ہوا، بلکہ ایک نئے عزم کے ساتھ آگے بڑھنے کا آغاز ہے۔urdu-news-511

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں