پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت برقرار، شہریوں کی زندگیوں پر منفی اثرات
پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت برقرار، شہریوں کی زندگیوں پر منفی اثرات
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت برقرار، شہریوں کی زندگیوں پر منفی اثرات، پنجاب کے کئی شہروں، خصوصاً لاہور اور ملتان، میں شدید سموگ نے عوام کی زندگیوں پر خطرناک اثرات مرتب کیے ہیں۔ لاہور میں فضائی آلودگی کے سبب ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 700 کی سطح کو عبور کر گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں یہ 1000 سے بھی زیادہ ہے۔ ملتان میں بھی اے کیو آئی 1487 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق، سموگ کی شدت بڑھنے سے آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 10 دن تک سموگ کی صورتحال میں کوئی بہتری کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ ماحولیات نے واضح کیا کہ لاہور، شیخوپورہ اور ملتان سموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ حکومتی اقدامات کے تحت، نجی سکولوں میں تمام سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، اور اساتذہ کی حاضری کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔ سکولوں میں تفریحی ٹرپ اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔urdu-news-510
لاہور اور پنجاب میں سموگ کی شدت برقرار، حفاظتی اقدامات لازمی قرار
محمد آصف نے تیسری بار عالمی سنوکر چیمپیئن بن کر پاکستان کا نام روشن کر دیا
کملا ہیرس نے شکست تسلیم کرتے ہوئے عزم کا اعادہ کیا: “لڑائی جاری رہے گی”