غذر ، وزیراعظم شہباز شریف نے بوبر ماڈل ولیج کا افتتاح کر دیا، سیلاب متاثرین میں گھروں کے کاغذات تقسیم

غذر ، وزیراعظم شہباز شریف نے بوبر ماڈل ولیج کا افتتاح کر دیا، سیلاب متاثرین میں گھروں کے کاغذات تقسیم
رپورٹ، 5 سی این نیوز
وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں 2022 کے سیلاب متاثرین کے لیے تعمیر کردہ بوبر ماڈل ویلج کا افتتاح کر دیا۔ اس منصوبے میں 62 معیاری گھروں کی تعمیر کی گئی ہے، جو 110 کنال اراضی پر محیط ہیں۔ ہر گھر میں صاف پانی، سولر سسٹم، دو کمروں، ایک کچن، دو باتھ رومز اور ایک اسٹور کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
وزیراعظم نے متاثرین میں گھروں کے ملکیتی کاغذات تقسیم کرتے ہوئے اس بستی کی تعمیر کو “لائق تحسین” قرار دیا اور سیلاب میں جانبحق ہونے والے خاندانوں کے لیے غم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے قندیل نامی متاثرہ بچی کے لیے مالی امداد بڑھا کر 57 لاکھ روپے کرنے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 216 کلومیٹر طویل گلگت شندور شاہراہ پر بھی کام جاری ہے، جو نومبر 2025 تک مکمل ہو گا۔ شہباز شریف نے ماڈل ولیج میں اسکول اور ڈسپنسری کی فوری تعمیر کی ہدایت کی تاکہ متاثرین کو بنیادی سہولیات دستیاب ہوں
غذر ، وزیراعظم شہباز شریف نے بوبر ماڈل ولیج کا افتتاح کر دیا، سیلاب متاثرین میں گھروں کے کاغذات تقسیم

urdu-news-508

ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے دوسری بار صدر بن گئے،277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے

جماعت اسلامی کا 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج، ترمیم کو بنیادی حقوق کے خلاف قرار دینے کی استدعا

یو بی ایل بنک میں نوکری حوالے سے اہم معلومات

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں