تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے حکومت کا نیا کنسٹرکشن پیکیج متعارف کرانے کا امکان

Urdu News

تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے حکومت کا نیا کنسٹرکشن پیکیج متعارف کرانے کا امکان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے حکومت کا نیا کنسٹرکشن پیکیج متعارف کرانے کا امکانحکومت آئندہ ماہ تعمیراتی شعبے کے فروغ اور اسے دستاویزی بنانے کے لیے ایک نیا کنسٹرکشن پیکیج متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کنسٹرکشن پیکیج آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا، جس میں ٹیکس ایمنسٹی شامل نہیں ہوگی، تاہم تعمیراتی صنعت کو مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکیج کے تحت کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اور گھروں کی چھتوں پر اضافی رہائشی یونٹ بنانے کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے۔ مزید برآں، دو منزلہ عمارتوں پر تیسری منزل کی تعمیر کی بھی سہولت شامل کرنے کا امکان ہے۔کنسٹرکشن پیکیج میں سستے گھروں کی تعمیر کے لیے مالی معاونت کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ نقشوں کی فیس میں کمی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔urdu-news-484 تعمیراتی شعبے کے فروغ کے لیے حکومت کا نیا کنسٹرکشن پیکیج متعارف کرانے کا امکان.

خیبرپختونخوا میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اعلان، سرکاری کالجوں میں سولرائزیشن منصوبے کا آغاز

یکم نومبرگلگت بلتستان کی تاریخ کا روشن باب ہے ، ہم اپنےشہیدوں اور جدوجہد آزادی کے غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان

لاہور میں فضائی آلودگی کے خلاف گرین لاک ڈاؤن، شملہ پہاڑی سمیت مختلف علاقوں میں پابندیاں نافذ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں