پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 91,331 پوائنٹس پر پہنچ گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 91,331 پوائنٹس پر پہنچ گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 91,331 پوائنٹس پر پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس ایک نئی بلندی کو چھوتے ہوئے 91,331 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ یہ تیزی گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی برقرار رہی تھی، جب ہنڈرڈ انڈیکس 201 پوائنٹس اضافے سے 90,195 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 4 پیسے کمی ہوئی، جس سے ڈالر 277.68 روپے سے کم ہو کر 277.64 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔urdu-news-468 ، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 91,331 پوائنٹس پر پہنچ گیا