پنجگور: ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ، پانچ سکیورٹی اہلکار جاں بحق
پنجگور: ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ، پانچ سکیورٹی اہلکار جاں بحق
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پنجگور: ڈیم پر کام کرنے والے اہلکاروں پر حملہ، پانچ سکیورٹی اہلکار جاں بحق، بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ڈیم پر کام کرنے والوں کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ سے پانچ سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، پنجگور کے علاقے پروم میں جاری ڈیم منصوبے کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا جس میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےضلعی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد تعمیراتی کمپنی کے کیمپ کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔ حملہ آوروں نے کمپنی کی مشینری کو بھی نذرآتش کر دیا۔
urdu-news-466
شگر، یونین کونسل وزیر پور اور گلاب پور کو سابق ادوار میں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے نے اپنے حقوق سے محروم رکھا ہوا ہے وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان
کیلیفورنیا گرین پارٹی کی صدارتی الیکشن مہم کو مسلم تنظیموں کی حمایت، فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ