کیلیفورنیا گرین پارٹی کی صدارتی الیکشن مہم کو مسلم تنظیموں کی حمایت، فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد

Urdu News

کیلیفورنیا: گرین پارٹی کی صدارتی الیکشن مہم کو مسلم تنظیموں کی حمایت، فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد
رپورٹ. 5 سی این نیوز
کیلیفورنیا ، گرین پارٹی کی صدارتی مہم کو مسلم تنظیموں کی حمایت، فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد ، امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں گرین پارٹی کی مہم زور پکڑتی جا رہی ہے، اور غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف مسلم تنظیموں نے گرین پارٹی کی بھرپور حمایت حاصل کر لی ہے۔ کیلیفورنیا میں امریکن مسلم پبلک افیئر کمیٹی کی جانب سے ایک فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم کمیونٹی اور دیگر اقلیتی شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جل اسٹین کا خطاب
تقریب سے گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل اسٹین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ انتخابات کے بعد بھی فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ “غزہ میں وار مشین انسانیت کا قتل عام کر رہی ہے، اور ہم اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔”
شرکاء کے تاثرات
تقریب میں دیگر مہمانوں نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ گرین پارٹی کی مہم انصاف، امیگریشن، اور مسلمانوں کے خلاف استعمال ہونے والے تعصبات کے خاتمے پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں جلد ہی وائٹ ہاؤس میں ایک ایسی حکومت ہو گی جو تمام نسلوں اور طبقات کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔
فنڈ ریزنگ میں شرکاء کی دلچسپی
تقریب کے میزبان اور امریکن مسلم پبلک افیئر کمیٹی کے سینئر رکن استفا زیدی نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اور دیگر اقلیتی برادریوں نے فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، اور گرین پارٹی کے صدارتی امیدوار کے حق میں بھرپور مالی امداد فراہم کی۔
urdu-news-462

شگر تعلیمی سال مکمل ہونے کے باوجود سرکاری سکولوں میں کتابوں کی عدم دستیابی کی خلاف گرلز سکول مرہ پی شگر کے طالبات کا احتجاج ،

پیپلز پارٹی شگر نے جارحانہ سیاست کے اغاز کا اعلان کردیا اخلاق کے دائرے میں رہ کر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاے گا

شگر آنریری کیپٹن (ر) حاجی مہدی خان اگلے پانچ سال کےلئے غازیاں شگر کے بلا مقابلہ صدر جبکہ حوالدار (ر) حسن عسکری جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں