کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے

Urdu News

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، 100 انڈیکس نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 91,054 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، دوپہر کے وقت انڈیکس میں معمولی کمی کے بعد 90,000 پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا۔
گزشتہ ہفتے کی کارکردگی
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی 100 انڈیکس میں 1,047 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، جس کے ساتھ مارکیٹ 89,993 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ اس مسلسل تیزی کو سرمایہ کاروں نے خوش آئند قرار دیا ہے، جس سے مارکیٹ میں اعتماد بحال ہوتا نظر آ رہا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
دوسری جانب، انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت 9 پیسے کم ہو کر 277.55 روپے پر آگئی، جس سے روپے کی قدر میں مزید استحکام پیدا ہو رہا ہے۔urdu-news-461

شگر تعلیمی سال مکمل ہونے کے باوجود سرکاری سکولوں میں کتابوں کی عدم دستیابی کی خلاف گرلز سکول مرہ پی شگر کے طالبات کا احتجاج ،
پیپلز پارٹی شگر نے جارحانہ سیاست کے اغاز کا اعلان کردیا اخلاق کے دائرے میں رہ کر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاے گا
شگر آنریری کیپٹن (ر) حاجی مہدی خان اگلے پانچ سال کےلئے غازیاں شگر کے بلا مقابلہ صدر جبکہ حوالدار (ر) حسن عسکری جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں