واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر بات چیت

Urdu News

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر بات چیت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر بات چیت، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے اور مالی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کے صدر سے ملاقات میں پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اے ڈی بی کی طویل مدتی شراکت کو سراہا۔ انہوں نے اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک حتمی مراحل میں پہنچے گا۔
مزید برآں، انہوں نے قدرتی آفات کے اثرات سے بچاؤ کے لیے 500 ملین ڈالر کے پالیسی بیسڈ قرض کی منظوری پر اے ڈی بی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ اے ڈی بی کا بورڈ 29 اکتوبر کو اس قرضے کی منظوری پر غور کرے گا۔ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر امریکی معاون وزیر برائے توانائی وسائل سے بھی ان کی ملاقات ہوئی، جس میں توانائی اور اقتصادی استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔urdu-news-453

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت سردیوں سے پانی ، بجلی ، خوراک ، روڈ کے حوالے حکمت عملی اور بالائی علاقوں میں سردیوں سے قبل خوراک اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس۔

شگر ایبروزی سکول سسٹم کی پرائمری سیکشن کہ تعمیراتی کاموں کا باقاعدہ آغاز، امام۔جمعہ شگر سید طہ الموسوی ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایس ایس پی شگر شیر احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن منظور حسین نے سنگ بنیاد رکھ دیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں