قاہرہ حماس نے جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لئے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کر دیا

Urdu News

قاہرہ حماس نے جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لئے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کر دیا،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
قاہرہ حماس نے جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لئے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کر دیا، ماس نے جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے شرط رکھی ہے کہ اسرائیلی افواج کو مکمل طور پر غزہ سے نکالا جائے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کا ایک وفد مذاکرات کے لیے قاہرہ پہنچ گیا ہے جس میں شرط رکھی گئی ہے کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی فوج کو غزہ سے مکمل طور پر نکلنا ہوگا۔اس سے قبل ایک مصری سکیورٹی وفد نے حماس کے رہنما اسامہ حمدان سے جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں ملاقات کی۔ اسامہ حمدان نے واضح کیا کہ حماس کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، اسرائیل کو یرغمالی اسی صورت میں واپس ملیں گے جب وہ غزہ پر اپنی جارحیت ختم کرکے اپنی فوجیں مکمل طور پر نکال لے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج لبنانی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے تاکہ موجودہ جنگی صورتحال پر گفتگو کی جا سکے۔ اس سے پہلے دوحہ میں قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، جس میں دونوں نے امید ظاہر کی کہ ثالثی کی کوششوں سے حماس اور اسرائیل کے درمیان طویل عرصے بعد جنگ بندی مذاکرات جلد بحال ہو سکیں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی مذاکرات میں شرکت کے لیے اپنے وفد کو بھیجنے کی تصدیق کی ہے، جس کی قیادت موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنی کریں گے۔ اسرائیلی وفد دوحہ میں سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنس اور قطری وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔ قاہرہ حماس نے جنگ بندی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لئے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کر دیا
urdu-news-442

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بحیثیت چیئرمین کمیٹی سی ایم پیکیج برائے افراد باہم معذور ان افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔
یونیورسٹی آف بلتستان ا سکردو میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد،
وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی اور رجسٹرار کی گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات، یونیورسٹی روڈ کی تعمیر جاری ہے، تاہم کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ضرورت ہے: وائس چانسلر

۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں