اسلام آباد سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا الوداعی ریفرنس، عدلیہ میں اصلاحات اور آئین کی بالادستی پر زور

Urdu News

اسلام آباد سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا الوداعی ریفرنس، عدلیہ میں اصلاحات اور آئین کی بالادستی پر زور،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا الوداعی ریفرنس، عدلیہ میں اصلاحات اور آئین کی بالادستی پر زور، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی فل کورٹ ریفرنس میں عدلیہ میں شفافیت اور قانون کی پاسداری پر زور دیا۔ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے آئین کی بالادستی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عدلیہ کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کا راستہ ہی حقیقت کی بنیاد ہے، جبکہ حقیقی سچائی اللہ کے اختیار میں ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز نے اپنے ابتدائی کیریئر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ کے واحد جج کی حیثیت سے اپنی خدمات کا آغاز کیا۔ انہوں نے وکلا برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے تجربے سے وکلا سے بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے ماحولیاتی تحفظ کو اپنے لیے اہم موضوع قرار دیا اور مارگلہ ہلز پر غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ کام جانوروں اور پرندوں کے قدرتی مسکن کے تحفظ کے لیے کیا گیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عوام کے حقوق، آزادی اظہار اور خواتین کے حقوق کی پاسداری کو اپنے عدالتی کیریئر کا محور قرار دیا۔ اٹارنی جنرل منصور اعوان نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلوچستان کے تعلیمی نظام کی بہتری اور خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے بھی اہم کردار ادا کیا۔الوداعی ریفرنس میں نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایک نرم دل انسان قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے خواتین کے وراثتی حقوق کے تحفظ سے متعلق بہترین فیصلے کیے۔
urdu-news-441

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے بحیثیت چیئرمین کمیٹی سی ایم پیکیج برائے افراد باہم معذور ان افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔

اسکردو لیڈی ڈاکٹر ندا فاطمہ کی مبینہ غفلت برتنے کے نتیجے میں مریضہ (ب) کی حالت خراب ہونے پر لواحقین نے 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

یونیورسٹی آف بلتستان ا سکردو میں اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس سے متعلق آگاہی سیمینار کا انعقاد،

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں