پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز کامیابی، ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس کو 88 ہزار پوائنٹس کی سطح سے اوپر پہنچا دیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، اور دورانِ ٹریڈنگ 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار 019 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ نے مثبت زون میں اختتام کیا تھا، جب ہنڈرڈ انڈیکس 727 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 87 ہزار 194 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قدر میں مزید 3 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277.73 روپے سے کم ہو کر 277.70 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
urdu-news-438
وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان کا شگر کے بالائی علاقہ برالدو کے مختلف علاقوں کا دورہ