بلاول بھٹو: 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری بڑی کامیابی قرار دے دیا

Urdu news

بلاول بھٹو: 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری بڑی کامیابی قرار دے دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو پارلیمانی تاریخ کا ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ آئینی ترمیم پارلیمان سے منظور کی جا چکی ہے اور نئے چیف جسٹس کی تقرری بھی اس کے تحت کی گئی ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 25 اکتوبر سے پہلے اس آئینی ترمیم کی منظوری ایک بڑی کامیابی تھی اور یہ کسی اور چیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہ ہوتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، لیکن 26 ویں آئینی ترمیم کا عمل مکمل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد فوجی تنصیبات پر ہونے والے حملے اہم تھے، حکومت نے ان واقعات کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کی، لیکن عدالتوں نے آئین کی تشریح کرتے ہوئے حکومتی اقدامات میں رکاوٹ ڈالی۔
بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ ترمیم کی منظوری کے لیے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حمایت ضروری نہیں تھی، کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس پہلے سے ہی نمبرز پورے تھے۔urdu-news-436

عمائدین مختاران و یوتھ آرگنائزیشن یونین کونسل مرہ پی نے ڈپٹی کمشنر شگر سے درخواست، چراگاہ نمبر 3 یونین کونسل مرہ پی کی بندوبستی چراگاہ ہے جہاں سے مہاجرین کو غیر قانونی الاٹمنٹ کی گئی

فاونڈیشن کے بانی خالد معرفی اور شیخ نادر کا معرفی ہسپتال مہدی آباد کا دورہ میڈیکل آفیسر معرفی ہسپتال مہدی آبادڈاکٹرامجدعلی نے استقبال کیا

وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ محمد اعظم خان کا شگر کے بالائی علاقہ برالدو کے مختلف علاقوں کا دورہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں