چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا تحریک انصاف کا بائیکاٹ کا اعلان

Urdu News

چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا تحریک انصاف کا بائیکاٹ کا اعلان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا تحریک انصاف کا بائیکاٹ کا اعلان، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔خصوصی کمیٹی میں 12 ارکان شامل ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے نمائندے موجود ہیں۔ سینیٹ سے اعظم نذیر تارڑ، فاروق ایچ نائیک، بیرسٹر علی ظفر اور کامران مرتضیٰ شامل ہیں، جبکہ قومی اسمبلی سے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، بیرسٹر گوہر، صاحبزادہ حامد رضا اور رعنا انصار کا نام شامل کیا گیا ہے۔کمیٹی موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے قبل وزارت قانون کی جانب سے بھیجے گئے تین سینئر ججز کے پینل میں سے نئے چیف جسٹس کا انتخاب کرے گی۔
دریں اثنا، تحریک انصاف نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے اور پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
urdu-news-417

محکمہ اطلاعات،حکومت گلگت بلتستان ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ مشتاق احمد کا نیو سول سیکریٹریٹ کے دوسرے ٹاور کا دورہ.

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد نے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سربراہی میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات

کھرمنگ معرفی فاونڈیشن پاکستان کے بانیاں الکویتی معرفی فیملی کے چشم چراغ خالد معرفی اور نادر معرفی نے ضلع کھرمنگ کا دورہ کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں