26ویں آئینی ترمیم سے بروقت انصاف اور پارلیمانی بالادستی کا قیام ہوگا، مریم نواز
26ویں آئینی ترمیم سے بروقت انصاف اور پارلیمانی بالادستی کا قیام ہوگا، مریم نواز
رپورٹ، 5 سی این نیوز
26ویں آئینی ترمیم سے بروقت انصاف اور پارلیمانی بالادستی کا قیام ہوگا، مریم نواز، وزیراعلیٰ پنجاب نے 26ویں آئینی ترمیم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عدلیہ کو خودمختاری اور عوام کو انصاف کی بروقت فراہمی یقینی ہوگی۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 26ویں آئینی ترمیم کو پاکستان میں انصاف کی فراہمی اور پارلیمانی بالادستی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے قوم کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترمیم عوامی امنگوں کی حقیقی عکاس ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور وقار مل چکا ہے، جس سے انصاف کی فراہمی بروقت ممکن ہوگی اور نظام میں نمایاں بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ترمیم کے نتیجے میں عدالتی نظام میں اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا ہے، جس سے عدلیہ کو مزید خودمختاری اور استحکام ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے خاص طور پر سود کے خاتمے کی شق کا خیر مقدم کیا اور اسے عوام کی انصاف تک رسائی کو یقینی بنانے کا اہم اقدام قرار دیا۔
urdu-news-403
شگر سرفہ رنگا کی حدود میں ہوتونگ تھنگ میں دو گروہ میں تصادم ، کئی افراد زخمی ، پولیس نے بروقت شیلنگ