سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے متوازی ہاکی ایسوسی ایشن پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی

Urdu News

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے متوازی ہاکی ایسوسی ایشن پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی
رپورٹ، 5 سی این اسپورٹس
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن (ایس او اے) نے صوبے میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے اور متوازی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
ایس او اے نے اس فیصلے سے حکومت سندھ کے محکمہ کھیل کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا۔ یہ اقدام سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اکبر قائم خانی نے متوازی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔
خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ جیکب آباد، حیدر آباد، جامشورو، اور شکارپور کے سرکاری افسران متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیکب آباد کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن رمضان جمالی کو اس متوازی ایسوسی ایشن کے سربراہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، جبکہ دیگر افراد میں حیدر آباد کے اسلم خان نیازی، جامشورو کے وکیل احمد، اور شکارپور کے اعجاز کھوکھر شامل ہیں۔
ایس او اے نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متوازی سرگرمیوں پر سخت پابندی عائد کرے، اور ایجوکیشن اینڈ لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام تعلیمی بورڈز متوازی ایسوسی ایشن میں حصہ لینے والوں کو 10 سال تک پابند کریں۔
urdu-news-399

پاکستان ریلوے نے آن لاین ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا دیا

طلباء تحریک، پروفیسر قیصر عباس

مہاراجہ سے آزادی کے 77 سال ، گلگت بلتستان کی موجودہ تقسیم کی تشکیل کا ایک تاریخی تناظر، ذاکر حسین ایڈیشنل سکرٹری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں