حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام کو خط لکھ دیا

Urdu News

حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام کو خط لکھ دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام کو خط لکھ دیا، حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا معافی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو باضابطہ خط بھیج دیا ہے، جس میں ان کی رہائی اور وطن واپسی کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ خط وزیراعظم پاکستان کی جانب سے لکھا گیا ہے اور امریکی انتظامیہ سے انسانی بنیادوں پر مدد کی درخواست کی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے درخواست پر سماعت جاری ہے، جہاں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران، ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی کی نمائندگی کرتے ہوئے عمران شفیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے حکومت کی طرف سے ہونے والی پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو خط لکھ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی سزا میں معافی اور رہائی کی درخواست کی ہے۔ اس خط میں ڈاکٹر عافیہ کی جیل میں صحت اور انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کیا گیا ہے، اور امریکہ سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر غور کرنے کا کہا گیا ہے۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم ان کی بہن کی رہائی کے سلسلے میں ایک اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔ حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام کو خط لکھ دیا
urdu-news-391

پاکستان ریلوے نے آن لاین ٹریکنگ سسٹم متعارف کرایا دیا

وزیر صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، کمشنر بلتستان نجیب عالم اور ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا لمسہ روڈ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال شگر کا دورہ ،

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 22 اکتوبر کو مقرر

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں