ملتان ٹیسٹ: تیسرے روز انگلینڈ کی اننگز مکمل، پاکستان کی بیٹنگ جاری

Urdu News

ملتان ٹیسٹ: تیسرے روز انگلینڈ کی اننگز مکمل، پاکستان کی بیٹنگ جاری
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز 291 رنز پر ختم ہوئی، جس کے بعد پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ شروع کی۔ پاکستان کے اوپنر عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ کپتان شان مسعود بھی 11 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔
تیسرے روز کے آغاز میں انگلینڈ نے 239 رنز اور 6 وکٹوں کے نقصان سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی۔ ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انہوں نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دوسرا روز: پاکستان کی پہلی اننگز 366 رنز پر ختم
پاکستان کی ٹیم نے دوسرے روز اپنی ادھوری اننگز کا آغاز 259 رنز پر 5 وکٹوں کے نقصان سے کیا، لیکن محمد رضوان جلد ہی 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد آغا سلمان اور ساجد خان بھی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔ عامر جمال اور نعمان علی کی 49 رنز کی شراکت نے پاکستان کو 366 رنز تک پہنچایا۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، اور میتھیو پوٹس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلا روز: پاکستان کی مضبوط شروعات پہلے روز پاکستان نے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا، لیکن عبداللہ شفیق ایک بار پھر ناکامی کا شکار ہوئے اور 7 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب اور کامران غلام کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو بہتر پوزیشن پر لا کھڑا کیا، کامران غلام نے 118 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت بین سٹوکس کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کی قیادت شان مسعود کے ہاتھوں میں ہے۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
urdu-news-382

قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے صدر عابد زبیری اور دیگر درخواست گزاروں کی مشترکہ درخواستیں خارج کر دیا

ہم عدالتی اصلاحات پر متفق ہیں اور آئینی ترمیم کے دیگر نکات پر اتفاق رائے کے قریب ہیں، آئینی مسودے پر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے ملاقات کروں گا،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں